پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے سبب موٹر ویز کئی مقامات سے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے سبب موٹر ویز کئی مقامات سے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر سفر مشکل اور خطرناک ہو گیا ہے۔

 لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے ایم 11 اور لاہور سے ہرن مینار تک جانے والی ایم 2 موٹر وے کو دھند کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کریں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا دورانیہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

ڈرائیورز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ فوگ لائٹس لازمی طور پر استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے بچیں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز کو ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کی جا سکے۔موٹر ویز اور شاہراہوں کی بندش اور دھند کی وجہ سے سفر کرنے والے عوام کو احتیاط برتنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔