پیوٹن کا غزہ کے امن کے لیے تعاون اور فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان

پیوٹن کا غزہ کے امن کے لیے تعاون اور فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے حالیہ بیان میں امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کے مشرق وسطیٰ کے امن اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں جاری خونریزی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ روس ہر اس منصوبے کی حمایت کرے گا جس سے فلسطین میں امن قائم ہو اور غزہ میں انسانی بحران حل ہو۔ پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے، اور اس کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر عملدرآمد ہو گا، جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ روسی رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روس امن کے قیام کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا تاکہ غزہ میں جاری بحران کا خاتمہ ہو اور خطے میں امن و امان قائم ہو۔