پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔

 اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

محمد رضوان (کپتان)
بابر اعظم
صائم ایوب
عثمان خان
طیب طاہر
عرفان خان
عباس آفریدی
شاہین شاہ آفریدی
جہانداد خان
حارث روف
ابرار احمد
سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم دوسرے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی۔