صدر زیلنسکی جلد ٹرمپ کے ساتھ اس مجوزہ منصوبے پر بات چیت کریں گے
واشنگٹن، کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو امریکا کی جانب سے روس کیساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امن منصوبے کا مسودہ موصول ہوگیا ۔ترجمان کے مطابق زیلنسکی جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس مجوزہ منصوبے پر بات چیت کریں گے۔وائٹ ہائو س کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق پیش رفت کا مرکز وہ امن تجویز ہے جسے امریکی وزیر خارجہ روبیو اور اسٹیوو ٹکوف نے تیار کیا ہے، اور جس پر اس وقت روس اور یوکرین دونوں سے مشاورت جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اچھی اور متوازن تجویز ہے جو دونوں فریقوں کیلئے قابلِ قبول ہونی چاہیے، اور بات چیت مستقل طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کے 28 نکاتی امن منصوبے کا مقصد تنازع کے خاتمے کیلئے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی اقدامات کو مرحلہ وار آگے بڑھانا ہے۔منصوبے میں روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم کرنے کی تجویز شامل ہے اور جنگ کے بعد روس کو دوبارہ عالمی معیشت میں شامل کرنے کا راستہ ہموار کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت یوکرین اور روس دونوں کو سکیورٹی ضمانتیں دی جائیں گی