پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات ملی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال ہیں: ترک سفیر
اسلام آباد(آن لائن) آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے نگورنو کاراباخ کی جنگ میں پاکستان اور ترکیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے دلوں میں پاکستان کے لیے گہری محبت اور عقیدت موجود ہے۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات ملی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال ہیں، تینوں برادر ملکوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔قومی اسمبلی کے زیر اہتمام آذربائیجان کی اردو کتاب ''حب الوطنی کی جنگ کی تاریخ: شخصیت کا عنصر'' کی تقریبِ رونمائی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سمیت دوست ممالک کے سفراء کی شرکت ہوئی۔