وزیر اعلیٰ مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائجان کے سفیر کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورے کی دعوت قبول کرلی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ  کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا اور ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر آزربائیجان کے سفیر کو آگاہ کیا ۔