جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب دکھائے اور وفا نہیں کئے: مرتضی وہاب

کراچی(آئی این پی )میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب تو دکھائے مگر وفا نہیں کی،کراچی کی فور کے چورنگی پر 2 نئے فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔ وہ ضلع وسطی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر روڈ پر مختلف ترقیاتی اسکیموں کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب  کررہے تھے ۔میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس وقت ضلعی قیادت کے ہمراہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام ٹان میں موجود ہیں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ علاقہ پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے باوضو احتجاجی کارکنوں کا ہے، جو کام کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات بڑھاتے ہیں۔