یوسف رضا گیلانی کی 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر برطانوی وفد سے ملاقات
بریج ٹاؤن، بارباڈوس (آن لائن) چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس (CPC) کے موقع پر برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات، علاقائی استحکام اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی، کثیرالجہتی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے فریم ورک کے تحت بینالپارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔گیلانی نے عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی طرف مبذول کراتے ہوئے زور دیا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے‘چیئرمین سینیٹ نے برطانوی پارلیمنٹ کو 11 اور 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔