جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یامردہ یرغمالیوں کی نصف تعدادکو اسرائیل کے حوالے کیاجائے گا، اسرائیلی وزیراعظم آفس
تل ابیب(آئی این پی) اسرائیل غزہ جنگ بندی ڈیل میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز پررضامند ہوگیا ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رمضان اوراپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یامردہ یرغمالیوں کی نصف تعدادکو اسرائیل کے حوالے کیاجائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے اعلان کے جواب میں حماس یا جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے ہفتہ کو روز اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تھا۔