غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے کام کر رہے ہیں:مصری وزیر خارجہ

 اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ آغاز خطے کے استحکام کے لئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے: بدر عبدالعاطی 
قاہرہ (آئی این پی )  مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ  ہم غزہ میں  ایک پائیدار حل اور مستقل جنگ بندی کی طرف بڑھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مقامی ٹی وی چینل  کو  دئیے گئے انٹرویو میں  انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز مصر، قطر اور امریکا کی مشترکہ کوشش ہے اور یہ ایک مستقل جنگ بندی کی طرف پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہا اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ آغاز خطے کے استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔