اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الائو نسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثنا اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں و الائونسز کا جائزہ لیا جائیگا،