اسرائیل‘حماس معاہدہ امن کی جانب مثبت قدم ہے:دفترخارجہ

 فلسطین کی آزادی اور القدس الشریف کو  دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا ہی پائیدار امن کا  راستہ ہے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک بنیادی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔