بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنا لی

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری مکمل کر کے آئوٹ ہو گئے،انہوں نے 54 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 159رنز کے مجموعی سکور پر گری۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،انہوں نے ستمبر میں انگلینڈ میں آخری نصف سنچری سکور کی تھی۔