پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف5وکٹوں پر281 رنز بنا لئے

طیب طاہر،محمد طحہ، بابر اعظم، سعود شکیل کی نصف سنچریاں‘ سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنزپر ناٹ آئوٹ
راولپنڈی (آن لائن)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز طیب طاہر،محمد طحہ، بابر اعظم اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کی بدولت کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے 67.2 اوورز بیٹنگ کی اور کم روشنی کے باعث کھیل کو جلد ختم کرنا پڑا۔ طیب عارف اور محمد طحہ نے ٹیم کو بہتر اسارٹ دیا۔  طیب طاہر 57،  محمد طحہ51 جبکہ بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر بیٹرز میں اذان اویس نے 30 اور سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ملن رتنائیکے، دلشان مدوشانکا اور سونال ڈینوشا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں عرفات منہاس، محمد طحہ، محمد طیب عارف اور ثاقب خان شامل ہیں۔