بابر اعظم 50رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری مکمل کر کے آئوٹ ہو گئے،انہوں نے 54 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 159رنز کے مجموعی سکور پر گری۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،انہوں نے ستمبر میں انگلینڈ میں آخری نصف سنچری سکور کی تھی۔