سابق کپتان شان مسعود، محمد رضوان، امام الحق، فاسٹ بائولر محمد علی، عبداللہ شفیق اور خرم شہزاد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔پی سی بی نے سابق کپتان شان مسعود، محمد رضوان، امام الحق، فاسٹبائولر محمد علی، عبداللہ شفیق اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے۔پی سی بی نے سرلنکا کے خلاف 3 روزہ وارم اپ میچ کیلیے بھی 13 رکنی پیٹرنز اسکواڈ کا اعلان کیا جبکہ میچ کے اختتام پر اس اسکواڈ سے مزید 2 فاسٹبائولرز کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی بار منتخب کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ اور سعود شکیل شامل ہیں۔سری لنکا کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں وکٹ کیپر غازی غوری اور سعد بیگ شامل ہیں جبکہ ٹیم میں سلمان علی آغا، لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان بھی شامل ہیں۔پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 تا 13 نومبر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اور دوسرا ٹیسٹ 17 تا 21 نومبر قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔وارم اپ میچ کیلیے ٹیم کی قیادت سعد بیگ کے پاس ہے جبکہ دیگر اسکواڈ ممبران میں عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، محمد سلیمان، محمد طحہ، سمیر منہاس، فاسٹ بائولرز محمد سلمان، شعیب اختر جونیئرز، علی شبیر، ثاقب خان، عبید شاہ اور محمد طیب عارف شامل ہیں۔