چین‘ بچے کا اپنی جمع پونجی واپس لینے پر باپ کے خلاف مقدمہ

والد نے بچے کی اجازت کے بغیر ساری رقم نکال کر اپنی شادی پر خرچ کر دی
بیجنگ(آئی این پی) چین میں ایک بچے نے اپنی جمع پونجی واپس لینے پر باپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔شمالی چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک والد نے برسوں پہلے شیاو ہوئی نامی بچے کے نام پر ایک بینک اکائونٹ کھولا تھا اور اس میں بچے کی نام نہاد ریڈ اینویلپ منی جمع کراتے رہے تھے۔ مگر ایک دن انہوں نے بچے کی اجازت کے بغیر وہ ساری رقم نکال لی اور اپنی شادی پر خرچ کر دی۔دو سال قبل والدین کی طلاق کے بعد شیاو ہوئی اپنے والد کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔ اس دوران اس کی قمری سالِ نو پر ملنے والے پیسے، جسے عام طور پر ریڈ اینویلپ منی کہا جاتا ہے، اور دیگر بچت باقاعدگی سے اسی بینک اکانٹ میں جمع کی جاتی رہی۔والد کی دوسری شادی کے بعد بچے کی سگی ماں کو کسی طرح معلوم ہوا کہ اس کے سابق شوہر نے اپنے بیٹے کی تمام جمع پونجی نکال کر شادی کے اخراجات پر خرچ کر دی ہے