ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے مصدق احمد خان کو سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی کا اضافی چارج دیدیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے مصدق احمد خان کو سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔مصدق احمد خان اس وقت چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کی سعدیہ ثروت جاوید ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات کر دی گئی ہیں۔سعدیہ ثروت جاوید اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تھیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے