ا سٹیشن: ناکارہ بوگی میں آتشزدگی ، مشتبہ شخص گرفتار

 مقدمہ درج کر لیا گیا ، تمام ٹرین آپریشنز معمول کے مطابق جاری ،ترجمان
 لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی اکانومی کلاس کی ایک ناکارہ بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے پولیس نے عملے کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 40 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے۔ تمام ٹرینیں معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے