لندن (آئی این پی )برٹش میوزیم کے برطرف ملازم کی جانب سے کچھ سسٹمز کو بند کرنے کے باعث کئی نمائشیں معطل کرنا پڑ گئیں، یہ نمائشیں ہفتہ بھر بند رہیں گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے سیاحتی مقامات میں سے ایک، روزیٹا اسٹون اور پارتھینن ماربلز کے لیے مشہور ہے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، میوزیم میں داخل ہو گیا اور ہمارے کئی سسٹمز کو بند کر دیا