لاہور ریلوے سٹیشن پر بوگی میں آگ لگ گئی، مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

 ناکارہ بوگی پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی تھی آتشزدگی کے باعث ٹرین آپریشن متاثر نہیں ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آگ لگ گئی‘ تشزدگی، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آتشزدگی کے باعث ٹرین آپریشن متاثر نہیں ہوا آگ لگنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق مشتبہ شخص کو ریلوے پولیس نے اسٹاف کی معاونت سے حراست میں لیا گیا، واقعے کا مقدمہ ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور میں درج کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری، قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔آگ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی خالی اکانومی کلاس کی ناکارہ بوگی میں لگی۔