ڈسکہ، سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )فراز گرا ئونڈ سانحہ کے متاثرہ خاندان کو صلح کیلئیدھمکیاں دینے کے الزام میں مرکزی ملزم معروف ٹک ٹاکر انصر عرف مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا گیا۔ فراز گرا ئونڈ ڈسکہ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے محمد ریحان کے اہل خانہ کو صلح کرنے اور ملزموں کے حق میں بیان دینے کیلئے مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ صدر ڈسکہ میں درج مقدمے میں پولیس نے مرکزی ملزم محمد انصر عرف مسٹر پتلو کو گرفتار کیا ہے۔ تھانہ صدر ڈسکہ میں مقتول ریحان کے بہنوئی ابوبکر کی مدعیت میں دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔