مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور ،گرفتار نہ کرنے کا حکم

 10 نومبر کو عدالتی وقت ختم ہونے پر حفاظتی ضمانت کا حکم خود بخود غیرموثر تصور ہو گا:چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام  آباد ہائیکورٹ میں قتل بالسبب، غیرقانونی اجتماع، ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ٹک ٹاکر محمد انصر عرف مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری ہوگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے اس عدالت کے سامنے سرنڈر کیا،درخواست گزار اپنا قانونی حق استعمال کرنے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہے۔عدالت کے مطابق متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے، 10 نومبر کو عدالتی وقت ختم ہونے پر حفاظتی ضمانت کا حکم خود بخود غیرموثر تصور ہو گا