کم عمربچی کی شادی ، دلہا سمیت 6 گرفتار

 13 سالہ بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا پولیس نے رخصتی رکوا دی، سبط الحسن سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کم عمر بچی کی شادی کی تقریب ناکام بنا دی،دلہا اور بچی کے والد سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے کشمیری محلہ کے مقامی شادی ہال میں جاری 13 سالہ بچی کی رخصتی کی تقریب رکوا دی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 13 سالہ بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا اور 8 نومبر کو رخصتی کی تقریب ہو رہی تھی اس دوران پولیس نے دلہا سبط الحسن ، بچی کے والد سبطین اور تقریب میں شریک مزید 4 افراد کو گرفتار کر کیتھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کر لیاہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی قانوناً جرم ہے، بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کم عمر بچوں کی شادی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔