مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر غور

مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر غور

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت رات گئے تک جاری رہا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ ملکی حالات اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں اکرم خان درانی، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، کامران مرتضیٰ، ملک سکندر، اسعد محمود، زاہد درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین، مفتی روزی خان، مفتی اویس اور مفتی ابرار سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے ملکی و سیاسی معاملات پر اپنی آرا پیش کیں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور آئندہ کے فیصلوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔