مولانا فضل الرحمٰن کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کا امکان، ملکی سیاسی صورتحال اور غزہ پر بات چیت ہوگی

مولانا فضل الرحمٰن کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کا امکان، ملکی سیاسی صورتحال اور غزہ پر بات چیت ہوگی

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، جہاں ان کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں سیاسی جماعتوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر کراچی میں علیحدہ علیحدہ غزہ مارچ منعقد کیے تھے۔