مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہ شرکت کریں ‘دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان رواں ماہ کے آخر میں مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اور دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان شرکت کریں گے۔پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے