مکہ دفاعی اتحاد ک سٹریٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اہم اجلاس

 تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس بھی شریک ہوئے
 ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی‘پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائیگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں فوج تعیناتی کے لیے پارلیمنٹ سے اجازت لی جائے گی۔اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے عسکری سربراہ شریک ہوئے، ذرائع نے بتایا  تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس بھی شریک ہوئے۔مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ملکوں کے دو دو نمائندوں نیشرکت کی، معاہدے کے پہلیسیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود بھی شریک ہوئے، سیکریٹری جنرل نعمان محمود نیاجلاس کے انتظامی اور ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دریں اثناء   ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی۔ ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔