اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان 190 ملین پائونڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزموں کی حد تک ہیں۔