یمنی فوج کا 267 حوثیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی، 97 فوجی گاڑیاں اور ہتھیار تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیا:ترجمان
صنعا،ریاض،دوحہ(آئی این پی )یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے اہم مالیاتی ضلع کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی تیل کمپنی سعودی آرامکو کی ایک بلند عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔عمارت کی متعدد منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم سعودی حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق متاثرہ عمارت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع ہے، جو سعودی عرب کا ایک اہم کاروباری اور مالیاتی مرکز ہے۔سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق یمن سے ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کردیا۔ اس کے علاوہ دو کروز میزائل بھی ریاض اور مملکت کے جنوبی علاقوں کی جانب آنے پر روک لئے گئے۔دوسری جانب یمن کی فوج نے دعوی کیا کہ حوثی فورسز کے خلاف 992 کارروائیوں میں تقریبا 267 جنگجو اور کمانڈر ہلاک، زخمی یا میدان جنگ سے فرار ہو گئے جب کہ 9 فوجی اہلکاروں کی بھی ہلاکت ہوئی۔فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے کہا کہ حوثیوں کی 97 فوجی گاڑیاں اور ہتھیار تباہ یا انہیں نقصان پہنچا