مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا

مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کے رکن کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس دوران، خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر لطیف الرحمٰن کی تبدیلی کا بھی اعلان کیا ہے۔ نئے تقرر کے تحت، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ای او سی پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔