بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ممبران ہلاک

بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ممبران ہلاک

بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے ممبران پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق یہ افراد گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔