راولپنڈی(سپور ٹس ڈیسک) پاکستان سری لنگا،زمبانوے کے درمیان کرکٹ ٹرائنگولر سیریز کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مہمان ٹیم کی آمد و رفت کے موقع پر میٹرو بس سروس بند رہے گی جبکہ میچ کے اوقات میں تین اسٹیشن رحمٰن آباد،ختم نبوت اور فیض آباد بند رہیں گے جبکہ باقی سٹیشنوں پر سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس ٹیم موومنٹ کے دوران بند رہے گی۔میچ کے دوران رحمن آباد، ختم نبوت اور فیض آباد اسٹیشنز کو بند رکھا جائے گا،دیگر اسٹیشن پر میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس اور اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔