ڈی آئی جی محمد فیصل کامران فیلڈ میں متحرک , عبادت گاہوں کا دورہ

 مکمل چیکنگ کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران فیلڈ میں متحرک نظر آئے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع گرجا گھروں اور اقلیتی عبادت گاہوں کا دورہ کیا ڈی آئی جی آپریشنز نے انارکلی، نولکھا، گلبرگ اور کینٹ کے علاقوں میں موجود گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چرچ انتظامیہ نے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے اور اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔سروسز کے لیے آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس بیک وقت رائیونڈ اجتماع اور چرچ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے، اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔