لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 5 افسران کے تقرر تبادلے کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیاڈی پی او ڈی جی خان کیپٹن(ر) طارق ولایت ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینیلیسز سی ٹی ڈی پنجاب تعینات،اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیاڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات،ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا،