ا یڈیشنل آئی جی رینک کے تین افسران کے دوبارہ تقرر و تبادلے

 کامران خان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، خرم علی ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب تعینات
 لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے تین افسران کے دوبارہ تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تبادلوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد کامران خان کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سید خرم علی کو ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب شہزادہ سلطان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم آج دوبارہ نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔