آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، ریٹائرڈ کانسٹیبل توصیف الحق کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ کانسٹیبل تنویر الحسنین کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح کانسٹیبل لئیق عباس کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے اور مرحوم ہیڈ کانسٹیبل سید اطہر علی کے بیٹے کی درخواست پر ڈی پی او لیہ کو ریلیف کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ کانسٹیبل ریاض حسین کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔