حکومت نے آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر مہلت مانگ لی،سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا فیصلہ

وزیراعظم   سینیٹرزکے اعزاز میں عشائیہ ترمیم کی منظوری میںتعاون پر اظہارِ تشکر
وزیراعظم شہباز شریف سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کی درخواست ، حزب اقتدار کے ارکان آٓج صبح ناشتے پر بھی مدعو،آئینی ترامیم پر حکومت اتحادی جماعتوں کو جواب دے گی
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز، وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز عشائیے میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کی درخواست کریں گے۔ وزیراعظم نے سینیٹ میں حزب اقتدار کے ارکان کو صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاوس میں ناشتہ دیا جائے گا۔ حکومت نے آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر مہلت مانگ لی۔حکومت کا دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا فیصلہ ،،مجوزہ آئینی ترامیم پر حکومت اتحادی جماعتوں کو جواب دے گی۔