لاہور کی سیشن کورٹ سے شہباز شریف کے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کے لیے جرح کی مہلت منظور

لاہور کی سیشن کورٹ سے شہباز شریف کے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کے لیے جرح کی مہلت منظور

لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

 عدالت کے جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللّٰہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت دی گئی ہے اور اب عطا اللّٰہ تارڑ 15 نومبر کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ یہ کیس وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔