10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل

10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل

لاہور: بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

 عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف سے جرح مکمل کی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے شہباز شریف سے متعدد سوالات کیے، جن میں جھوٹا دعویٰ دائر کرنے، جعلی لیگل نوٹس بھیجنے اور ہتک عزت سے متعلق سوالات شامل تھے۔شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ دعویٰ جھوٹا نہیں، لیگل نوٹس بھیجا گیا اور ہتک عزت کا معاملہ سیاسی بیان سے متعلق نہیں تھا۔ تاہم، بعض سوالات کے بارے میں انہوں نے جواب دیا کہ انہیں علم نہیں۔عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔