عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس میں شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس میں شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

لاہور: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف لاہور کی سیشن عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔

عدالت نے شہباز شریف سے پوچھا کہ کیا انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے داخل کروایا گیا جوابِ دعویٰ پڑھا ہے؟شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت دے رہے ہیں اور ان کے وکیل مصطفیٰ رمدے بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں ہے اور اس لیے وہ جوابِ دعویٰ کا مکمل مطالعہ نہیں کر سکے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ دعوے پر اوتھ کمشنر کی تصدیق کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟

اس پر شہباز شریف نے کہا کہ تصدیق موجود ہے لیکن اس کی تکنیکی تفصیلات ان کے علم میں نہیں، نیز انہوں نے عدالت میں دعوے کی حمایت میں کوئی تائیدی بیان حلفی یا زبانی بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔بعد ازاں شہباز شریف کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل غیر ضروری سوالات کر رہے ہیں جس پر عدالت نے نوٹس لیا۔یہ کیس بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں 10 ارب روپے کے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔