اسلام آباد: عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے ہتک عزت کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سیشن عدالت لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو جرح کے لیے طلب کیا۔ سماعت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی کے سبب کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو صبح 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت دی۔یاد رہے کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی پر پاناما لیکس کے حوالے سے جھوٹا الزام عائد کرنے پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس میں انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ الزام تراشی پر مناسب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔