کروڑوں کا بھتہ ‘این سی سی آئی کے مزید 13افسروں کے خلاف مقدمہ

2ایڈیشنل ڈائریکٹرز،3ڈپٹی ڈائریکٹرز،5سب انسپکٹرز، کمپنی کامالک،چینی شہری ملزم نامزد
25کروڑروپے سے زائد کی رقم لیکر غیر قانونی کال سنٹرز کو قانونی تحفظ فراہم کیا‘ متن مقدمہ 
اسلام آباد(آن لائن)کال سنٹروں کے ذریعے ماہانہ کروڑوں روپے کا بھتہ اور غیر قانون دھندے کی پشت پناہی کے الزامات پراین سی سی آئی کے مزید 13افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز شہزاد حیدراور عامر نذیر کو نامزد کیا گیا ہے ۔دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سلمان اعوان‘ حیدر عباس‘ ندیم احمد خان کے نام بھی شامل ہیں۔ اسی طرح سب انسپکٹرز عثمان بشارت‘ محمد بلال‘ صارم علی‘ ظہیر عباس نیازی اور میاں عرفان کوبھی نامزدکیا گیا ہے ۔متن مقدمہ کے مطابق ملزمان نے25کروڑروپے سے زائد کی رقم لیکر غیر قانونی کال سنٹرز کو قانونی تحفظ فراہم کیا۔ متن مقدمہ کے مطابق مقدمہ میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے مالک حسن امیر اور ایک چائنیز شہری کا نام بھی شامل ہیں۔ ملزمان چھاپوں کے بعد مختلف جگہوں پر جا کر ڈیل کرتے۔ غیرقانونی کال سنٹرز سے ڈیل میں ایک خاتون کے زریعے بھی ہیسے وصول کئے۔