ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم احمد کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان،حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر ملتان لگا دیا
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ خواجہ محمد عمیر محمود کی خدمات ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے چار ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد علی بخاری کو ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ )فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ وہ سی ای او پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروس اور اکنامک ایڈوائزر ،سیکرٹری ( بینولنٹ فنڈ )ایس اینڈ جی اے ڈی کی اضافی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیں گے ،ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام امتیاز شاہد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم احمد کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان،ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر ملتان ،وزیر اعلیٰ آفس کی ڈسپوزل پر موجود محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارووال،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عمر عباس مہلہ کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو ) ٹوبہ ٹیک سنگھ جمیل حیدر شاہ سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سی ای او پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز اور اکنامک ایڈوائزرز ،سیکرٹری ( بینولنٹ فنڈ ) ایس اینڈ جی اے ڈی کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ خواجہ محمد عمیر محمود کی خدمات ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد ، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ صفدر شبیر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ ،سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ سلیمان منشا کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ندیم ارشد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ،محمد اعظم گوپانگ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور طارق محمود گل کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کر دیا گیا۔