این سی سی آئی سکینڈل ، گرفتار سب انسپکٹر کا کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا اعتراف

پیسے افسران کو پہنچائے جاتے تھے،  ابتدائی طور پر 15 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرادی
اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت ،  گرفتار سب انسپکٹر صارم نے سب سچ اگل دیا، گرفتار سب انسپکٹر صارم نے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کال سینٹرز سے پیسے جمع کرکے افسران کو پہنچائے جاتے تھے، گرفتار سب انسپکٹر نے ابتدائی طور پر 15 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ڈی پی اوز کو خطوط لکھ دیئے گئے، ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں اور ملزمان کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ جائیدادوں کی تفصیلات کیلئے میوچل لیگل اسسٹنٹس کو خط لکھے جائیں گے۔