کراچی (آئی این پی) کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے پے درپے جرمانوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ٹی شرٹ وائرل ہوگئی ہے، جس پر سیٹ بیلٹ کا سیاہ پرنٹ بنا ہوا ہے۔یہ ٹی شرٹ دیکھنے میں یوں محسوس ہوتی ہے جیسے گاڑی میں بیٹھا شخص سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے ہو۔یہ دلچسپ آئیڈیا ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جہاں متعدد صارفین اس ٹی شرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسے ٹریفک جرمانوں سے بچنے کا اسمارٹ طریقہ قرار دے رہے ہیں