پاک فضائیہ کے جانبازوں کی آخری وصیت، بھارتی دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد کامیابی حاصل
پاک افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران بھارت کے اہم دفاعی مقامات کو تباہ کر دیا۔ اس آپریشن کے تحت پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے بھارتی ایس-400 دفاعی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے۔مشن پر روانگی سے قبل پاک فضائیہ کے سپاہیوں نے اپنی آخری وصیت پر دستخط کیے، جس کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔ آپریشن کے دوران بھارتی ایئربیسز جیسے کہ ادھم پور اور پٹھان کوٹ، براہموس اسٹوریج، اور سپلائی ڈپو 'اڑی' سمیت کئی اہم مقامات تباہ کیے گئے۔
اس آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کے غازیوں نے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مرکز اور سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے خود کی۔
پاکستان کی جانب سے کی گئی یہ کارروائی بھارت کے خلاف ایک بڑا جواب ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی بھارتی دفاعی وسائل مکمل طور پر ناکارہ ہو گئے۔