پنجاب اسمبلی میں بھارتی حملے کی مذمت پر قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں بھارتی حملے کی مذمت پر قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں بھارتی حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد جمع کر دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے یہ قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان رات کی تاریکی میں پاکستان پر کیے گئے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور خطے کے امن کے خلاف ایک جارحانہ اقدام ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس قرارداد کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی قومی یکجہتی کو اجاگر کرنا اور افواج پاکستان سے مکمل حمایت کا اظہار کرنا تھا۔