پنجاب اسمبلی میں بنوں حملے کی مذمت کی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی میں بنوں حملے کی مذمت کی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی میں بنوں حملے کی مذمت کی قرارداد جمع، دہشت گردوں کے خلاف یکجہتی کا اظہار

پنجاب اسمبلی کی ارکان سارہ احمد اور مہوش سلطانہ نے بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کے لیے ایک قرارداد جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بنوں میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ جنگ لڑی۔ اس کے ساتھ ہی ایوان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دیں۔قرارداد میں سیاسی جماعتوں اور سماجی قوتوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ ملک کی سلامتی کے دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔اس قرارداد کے ذریعے ایوان نے ایک پیغام دیا کہ پاکستان کے تمام شہری دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔