پنجاب اسمبلی میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی مذمت اور پاکستان کے امن پسندانہ موقف کے حق میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔
ایم پی اے شعیب صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے کی بھرپور مذمت کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور دریا کے پانی کو روکنا پاکستان کی لائف لائن کو متاثر کرنا ہے، جو کہ ایک اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے نے حکومتی پالیسی کو واضح کیا ہے، اور ایوان بھارت کی امن پسندی کے خلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ قرارداد پاکستان کے موقف کی حمایت میں اہم قدم ہے اور عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹے الزامات کا جواب دینے کی کوشش کے طور پر سامنے آئی ہے۔